اڈیشا اردو اکادمی

Sanskruti Bhawan, Odisha State Musume Complex
Bhubaneswar-751014, Odisha

Notification:

Test

اکادمی کے بارے میں

اڈیشا اردو اکادمی،بھوبنیشورکا قیام شعبہئ اڈیا زبان،ادب و ثقافت کے تحت ۷/اپریل ۷۸۹۱ ؁ء کو عمل میں آیا۔اکادمی روزِ اول ہی سے اپنے اہداف اور مقاصد کی طرف رواں دواں ہے۔اکادمی کی اساس کے وقت جو تجاویز اور دستور بنائے گئے تھے اکادمی ان پر کاربند رہتے ہوئے گزرتے اوقات اور بدلتے حالات کے تناظر میں خفیف ترمیم اور اضافہ کے ساتھ تمام تجاویز اور دستورِ اساسی پر تاہم برقرار اور ثابت قدم ہے۔ 
اکادمی کے اغراض و مقاصد۔۔
  ٭ریاست میں اردو دبان و ادب کو فروغ دینا اور اس کی اشاعت و ترویج کی ہر ممکن کوشش کرنا۔
  ٭  صحافت کے ذریعہ اردو زبان کو فروغ دینے کے لئے ریاست بھر میں کالج کی سطح پرطلباء و طالبات کے مابین مضمون نگاری کا مسابقہ کرانا۔
  ٭اردو کی تعلیم میں سہولت و آسانی پیدا کرنے کے لئے اردو اساتذہ کے واسطے ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی تدریب المعلین پروگرام کا انعقاد کرنا۔
  ٭اردو میڈیم کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور اردو ادب کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے وظائف (اسکالر شپ)کا انتظام کرنا۔         
  ٭ اردو زبان و ادب کی خدمت اور آبیاری کرنے والے شعراء،ادباء اور مصنفین و مؤلفین کو ایوارڈ سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے     
     لئے سیمینار کا انعقاد کرنا۔
  ٭بلاتفریق مذہب مبتدی کو اردو تعلیم دینے کے لئے ریاست میں تعلیم گاہ کا انتظام کرنا۔
  ٭عوام میں اردو زبان کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے ملکی اور ریاستی سطح پر مشاعرے اور غزل/قوالی کی محفل سجانا۔
  ٭  سہہ ماہی ادبی رسا لہ  ”فروغ ادب“  کی اشاعت کے ساتھ قدیم مصنفین کی  تصانیف کی باز یافت  اور اس کی طباعت،موجودہ مصنفین و      
      مؤلفین کی تصنیفات و تالیفات کی نشر و اشاعت،اڈیا زبان و ادب کی کلاسیکی مضامین،ناول اور ڈرامے کا اردوزبان میں ترجمہ کرکے اس کی نشر  
      و اشاعت اسی طرح اردو زبان کے مضامین،ناول،افسانے اور ڈرامے کو اڈیا زبان میں ترجمہ کرکے شائع کرنا اکادمی کی ترجیحات میں شامل    
      ہیں۔.       پریانک

 

  • جناب خالد رحیم

    President

  • جناب نفیس منظر حسن

    Vice President

  • محترمہ سچشمیتا منتری

    Secretary

آئندہ پروگرام

ایوارڈ

یوٹیو پر لایو دیکھیں